Book - حدیث 3052

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي تَعْشِيرِ أَهْلِ الذِّمَّةِ إِذَا اخْتَلَفُوا بِالتِّجَارَاتِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ الْمَدِينِيُّ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ سُلَيْمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عِدَّةٍ مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ آبَائِهِمْ دِنْيَةً عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا مَنْ ظَلَمَ مُعَاهِدًا أَوْ انْتَقَصَهُ أَوْ كَلَّفَهُ فَوْقَ طَاقَتِهِ أَوْ أَخَذَ مِنْهُ شَيْئًا بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ فَأَنَا حَجِيجُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ Book - حدیث 3052

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: غیر مسلم ( ذمی لوگ ) اپنا مال تجارت لے کر آئیں جائیں تو ان سے دسواں حصہ لیا جائے صفوان بن سلیم نے رسول اللہ ﷺ کے کئی صحابہ ؓم کے بیٹوں سے روایت کی وہ اپنے قریبی آباء سے روایت کرتے ہیں کہ سول اللہ ﷺ نے فرمایا ” خبردار ! جس کسی نے کسی عہد والے ( ذمی ) پر ظلم کیا یا اس کی تنقیص کی ( یعنی اس کے حق میں کمی کی ) یا اس کی ہمیت سے بڑھ کے اسے کسی بات کا مکلف کیا یا اس کی دلی رضا مندی کے بغیر کوئی چیز لی تو قیامت کے روز میں اس کی طرف سے جھگڑا کروں گا ۔ “
تشریح : کافرکاکافر ہونا اپنی جگہ پر۔مگر انسانی حقوق میں رسول اللہ ﷺ مظلوم کی طرف ہوں گے۔اوراس کو اس کا حق دلوایئں گے۔کسی کامسلمان ہوجانا اسے کافر کے انسانی حقوق غصب کرنے یا اس پرظلم کرنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دیتا۔ کافرکاکافر ہونا اپنی جگہ پر۔مگر انسانی حقوق میں رسول اللہ ﷺ مظلوم کی طرف ہوں گے۔اوراس کو اس کا حق دلوایئں گے۔کسی کامسلمان ہوجانا اسے کافر کے انسانی حقوق غصب کرنے یا اس پرظلم کرنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دیتا۔