Book - حدیث 3045

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي التَّشْدِيدِ فِي جِبَايَةِ الْجِزْيَةِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ وَجَدَ رَجُلًا وَهُوَ عَلَى حِمْصَ يُشَمِّسُ نَاسًا مِنْ الْقِبْطِ فِي أَدَاءِ الْجِزْيَةِ فَقَالَ مَا هَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا

ترجمہ Book - حدیث 3045

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: جزیہ لینے میں سختی کرنے کا مسئلہ سیدنا ہشام بن حکیم بن حزام ؓ نے حمص کے والی کو دیکھا کہ اس نے کئی قبطیوں کو جزیہ ادا نہ کر سکنے کی پاداش میں دھوپ میں کھڑا کیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا : یہ کیا ہے ؟ میں نے تو رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” جو لوگ دنیا میں دوسروں کو عذاب دیتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں عذاب دے گا ۔ “
تشریح : معقول وجہ کے بغیرکسی کو سزا دینا بہت بڑا گناہ اور ظلم ہے۔خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اگر وہ ٹیکس دینے میں معذور ہو تو اس کو مناسب سہولت دی جانی چاہیے۔ہاں اگر عذر کوئی نہ ہو تو سزا دی جاسکتی ہے۔مگر وہ بھی جو مناسب ہو۔ معقول وجہ کے بغیرکسی کو سزا دینا بہت بڑا گناہ اور ظلم ہے۔خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اگر وہ ٹیکس دینے میں معذور ہو تو اس کو مناسب سہولت دی جانی چاہیے۔ہاں اگر عذر کوئی نہ ہو تو سزا دی جاسکتی ہے۔مگر وہ بھی جو مناسب ہو۔