Book - حدیث 3042

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي أَخْذِ الْجِزْيَةِ مِنْ الْمَجُوسِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ أَهْلَ فَارِسَ لَمَّا مَاتَ نَبِيُّهُمْ كَتَبَ لَهُمْ إِبْلِيسُ الْمَجُوسِيَّةَ

ترجمہ Book - حدیث 3042

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: مجوس ( آتش پرستوں ) سے جزیہ لینے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ جب اہل فارس کا نبی فوت ہو گیا تو ابلیس نے انہیں مجوسیت ( آتش پرستی ) پر لگا دیا ۔
تشریح : حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول دلیل ہے کہ یہ لوگ اصل میں ایک نبی کی امت تھے بعد میں شیطان نے انہیں گمراہ کیا۔جب انہوں نے اپنے دین کو بالکل ہی مسخ کردیا۔تو ان سے اہل کتاب ہونے کا لقب بھی اٹھا لیا گیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول دلیل ہے کہ یہ لوگ اصل میں ایک نبی کی امت تھے بعد میں شیطان نے انہیں گمراہ کیا۔جب انہوں نے اپنے دین کو بالکل ہی مسخ کردیا۔تو ان سے اہل کتاب ہونے کا لقب بھی اٹھا لیا گیا۔