Book - حدیث 3030

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي إِخْرَاجِ الْيَهُودِ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَأُخْرِجَنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ فَلَا أَتْرُكُ فِيهَا إِلَّا مُسْلِمًا.

ترجمہ Book - حدیث 3030

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: یہودیوں کو جزیرہ عرب سے نکال دینے کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ” میں یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے با لضرور نکال کر رہوں گا ، میں اس میں مسلمانوں کے سوا کسی اور کو نہیں چھوڑوں گا ۔ “