Book - حدیث 3018

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابُ مَا جَاءَ فِي حُكْمِ أَرْضِ خَيْبَرَ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ عَنْوَةً بَعْدَ الْقِتَالِ وَنَزَلَ مَنْ نَزَلَ مِنْ أَهْلِهَا عَلَى الْجَلَاءِ بَعْدَ الْقِتَالِ

ترجمہ Book - حدیث 3018

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: خیبر کی زمین کا حکم ابن شہاب زہری کہتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کو قتال کر کے بزور قوت فتح کیا تھا ۔ اور قتال کے بعد اس کے کچھ لوگوں نے یہ علاقہ چھوڑ دینے کی شرط پر اپنی قلعہ بندی کو ختم کیا ( اور صلح کر لی ) ۔
تشریح : اس کی پوری تفصیل حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی حدیث نمبر 3006 میں گزر چکی ہے۔مگر بعد میں انہی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔کہ وہ بٹائی پر یہ زمینیں کاشت کریں گے۔اور جب تک مسلمان چاہیں گے وہ یہاں رہ سکیں گے۔ اس کی پوری تفصیل حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی حدیث نمبر 3006 میں گزر چکی ہے۔مگر بعد میں انہی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔کہ وہ بٹائی پر یہ زمینیں کاشت کریں گے۔اور جب تک مسلمان چاہیں گے وہ یہاں رہ سکیں گے۔