Book - حدیث 3015

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابُ مَا جَاءَ فِي حُكْمِ أَرْضِ خَيْبَرَ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَمِّعِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَعْقُوبَ بْنَ مُجَمِّعٍ يَذْكُرُ لِي عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَمِّهِ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ وَكَانَ أَحَدَ الْقُرَّاءِ الَّذِينَ قَرَءُوا الْقُرْآنَ قَالَ قُسِمَتْ خَيْبَرُ عَلَى أَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ فَقَسَمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا وَكَانَ الْجَيْشُ أَلْفًا وَخَمْسَ مِائَةٍ فِيهِمْ ثَلَاثُ مِائَةِ فَارِسٍ فَأَعْطَى الْفَارِسَ سَهْمَيْنِ وَأَعْطَى الرَّاجِلَ سَهْمًا

ترجمہ Book - حدیث 3015

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: خیبر کی زمین کا حکم سیدنا مجمع بن جاریہ انصاری ؓ سے روایت ہے اور یہ ان حفاظ میں سے تھے جنہیں پورا قرآن یاد تھا ، بیان کرتے ہیں کہ خیبر کو ان مجاہدین میں تقسیم کیا گیا جو حدیبیہ میں شریک تھے ۔ پس رسول اللہ ﷺ نے اسے اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا تھا ۔ اس لشکر کی تعداد ایک ہزار پانچ سو تھی ۔ ان میں سے تین سو گھڑ سوار تھے ‘ چنانچہ آپ ﷺ نے گھڑ سوار کو دو حصے دیے اور پیدل کو ایک حصہ ۔
تشریح : مجاہدین کی یہ تعداد اندازے سے بتائی گئ۔ جبکہ صحیح تعداد چودہ سو تھی۔اور گھوڑوں کی تعداد دوسو۔گھوڑوں کے مستقل حصے چار سو ہوئے۔اور مجاہدین کے چودہ سو۔کل اٹھارہ سو۔یا یوں سمجھ لیں کہ دو سو گھڑ سواروں کے حصے چھ سو ہوئے۔اور باقی بارہ سو مجاہدین کے بارہ سو کل اٹھارہ سو مجاہدین کی یہ تعداد اندازے سے بتائی گئ۔ جبکہ صحیح تعداد چودہ سو تھی۔اور گھوڑوں کی تعداد دوسو۔گھوڑوں کے مستقل حصے چار سو ہوئے۔اور مجاہدین کے چودہ سو۔کل اٹھارہ سو۔یا یوں سمجھ لیں کہ دو سو گھڑ سواروں کے حصے چھ سو ہوئے۔اور باقی بارہ سو مجاہدین کے بارہ سو کل اٹھارہ سو