Book - حدیث 2962

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي تَدْوِينِ الْعَطَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2962

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: غنیمت اور فے لینے والوں کے نام ضبط تحریر میں لانا سیدنا ابوذر غفاری ؓ سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر حق جاری فر دیا ہے اور وہ حق ہی کہتے ہیں ۔ “
تشریح : اس عظیم ترین مدح اور ثناء کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ معصوم عن الخطا نہیں ہیں۔جہاں کہیں محسوس ہوا کہ ان کا قول وفعل قرآن وسنت کے مطابق نہیں ہے۔ صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نے ان سے اختلاف کیا۔غیر مشروط اتفاق اوراطاعت کے لائق صرف محمد ر سول اللہ صلي الله عليه وسلم ہیں۔ اس عظیم ترین مدح اور ثناء کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ معصوم عن الخطا نہیں ہیں۔جہاں کہیں محسوس ہوا کہ ان کا قول وفعل قرآن وسنت کے مطابق نہیں ہے۔ صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نے ان سے اختلاف کیا۔غیر مشروط اتفاق اوراطاعت کے لائق صرف محمد ر سول اللہ صلي الله عليه وسلم ہیں۔