كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي أَرْزَاقِ الْعُمَّالِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثٌٌ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ عَلَى الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ قَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَمَّلَنِي
کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل
باب: عُمّال حکومت کی تنخواہوں کا بیان
سیدنا ابن ساعدی ؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر ؓ نے مجھے صدقات کا عامل ( تحصیلدار مال ) بنایا ، جب میں فارغ ہو کر آیا تو آپ نے میرے لیے حق الخدمت ادا کرنے کا حکم دیا ۔ میں نے عرض کیا : یہ کام میں نے اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے ، آپ نے فرمایا جو ملتا ہے لے لو ، میں نے بھی رسول اللہ ﷺ کے دور میں کچھ کام کیا تھا ، تو آپ ﷺ نے مجھے اس کا بدل عنایت فرمایا تھا ۔
تشریح :
واجب ہے۔کہ جس کسی سے کوئی کام لیاجائے۔تو اس کا حق الخدمت بھی ادا کیاجائے۔اس طرح کام کرنے والے پر فی الواقع ایک زمہ داری عائد ہوجاتی ہے۔اور تقصیرکی صورت میں جواب طلبی کا حق بھی موجود رہتاہے۔ورنہ غفلت کر جانے کا پہلوغالب رہے گا۔2۔راوی حدیث کو ابن السعدی بھی کہا گیاہے اور اس کا اصل نام عبد اللہ یا عمرو یا قدامہ روایت ہواہے۔