Book - حدیث 2943

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي أَرْزَاقِ الْعُمَّالِ صحیح حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ أَبُو طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اسْتَعْمَلْنَاهُ عَلَى عَمَلٍ فَرَزَقْنَاهُ رِزْقًا فَمَا أَخَذَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ غُلُولٌ

ترجمہ Book - حدیث 2943

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: عُمّال حکومت کی تنخواہوں کا بیان سیدنا بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جسے ہم کسی کام پر متعین کریں اور اسے اس پر تنخواہ بھی دیں ، تو جو وہ اس سے مزید لے گا وہ خیانت ہو گی ۔“
تشریح : دیگر حکومتی اور پرایئویٹ اداروں میں ملازم لوگوں کےلئے اس حدیث میں انتہائی تنبیہ ہے کہ تنخواہ اور معروف تعاون جو ادارہ اپن کارکنان کے ساتھ کرتا ہو اس کے علاوہ غلط انداز سے مذید مال یا فوائد حاصل کرنا بہت بڑی اور بُری خیانت ہے۔خواہ عوام انہیں دیں۔(اس منصبی زمہ داری کے عوض میں) یا وہ عوام سے مطالبہ کریں۔یا حیلے بہانے سے یا چوری چھپے اپنے تحویل میں دیئے گئے فنڈز سے سمیٹنے کی کوشش کریں دیگر حکومتی اور پرایئویٹ اداروں میں ملازم لوگوں کےلئے اس حدیث میں انتہائی تنبیہ ہے کہ تنخواہ اور معروف تعاون جو ادارہ اپن کارکنان کے ساتھ کرتا ہو اس کے علاوہ غلط انداز سے مذید مال یا فوائد حاصل کرنا بہت بڑی اور بُری خیانت ہے۔خواہ عوام انہیں دیں۔(اس منصبی زمہ داری کے عوض میں) یا وہ عوام سے مطالبہ کریں۔یا حیلے بہانے سے یا چوری چھپے اپنے تحویل میں دیئے گئے فنڈز سے سمیٹنے کی کوشش کریں