Book - حدیث 2934

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي الْعِرَافَةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا غَالِبٌ الْقَطَّانُ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُمْ كَانُوا عَلَى مَنْهَلٍ مِنْ الْمَنَاهِلِ فَلَمَّا بَلَغَهُمْ الْإِسْلَامُ جَعَلَ صَاحِبُ الْمَاءِ لِقَوْمِهِ مِائَةً مِنْ الْإِبِلِ عَلَى أَنْ يُسْلِمُوا فَأَسْلَمُوا وَقَسَمَ الْإِبِلَ بَيْنَهُمْ وَبَدَا لَهُ أَنْ يَرْتَجِعَهَا مِنْهُمْ فَأَرْسَلَ ابْنَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ ائْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْ لَهُ إِنَّ أَبِي يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَإِنَّهُ جَعَلَ لِقَوْمِهِ مِائَةً مِنْ الْإِبِلِ عَلَى أَنْ يُسْلِمُوا فَأَسْلَمُوا وَقَسَمَ الْإِبِلَ بَيْنَهُمْ وَبَدَا لَهُ أَنْ يَرْتَجِعَهَا مِنْهُمْ أَفَهُوَ أَحَقُّ بِهَا أَمْ هُمْ فَإِنْ قَالَ لَكَ نَعَمْ أَوْ لَا فَقُلْ لَهُ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ وَهُوَ عَرِيفُ الْمَاءِ وَإِنَّهُ يَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَ لِي الْعِرَافَةَ بَعْدَهُ فَأَتَاهُ فَقَالَ إِنَّ أَبِي يُقْرِئُكَ السَّلَامَ فَقَالَ وَعَلَيْكَ وَعَلَى أَبِيكَ السَّلَامُ فَقَالَ إِنَّ أَبِي جَعَلَ لِقَوْمِهِ مِائَةً مِنْ الْإِبِلِ عَلَى أَنْ يُسْلِمُوا فَأَسْلَمُوا وَحَسُنَ إِسْلَامُهُمْ ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يَرْتَجِعَهَا مِنْهُمْ أَفَهُوَ أَحَقُّ بِهَا أَمْ هُمْ فَقَالَ إِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يُسْلِمَهَا لَهُمْ فَلْيُسْلِمْهَا وَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يَرْتَجِعَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا مِنْهُمْ فَإِنْ هُمْ أَسْلَمُوا فَلَهُمْ إِسْلَامُهُمْ وَإِنْ لَمْ يُسْلِمُوا قُوتِلُوا عَلَى الْإِسْلَامِ فَقَالَ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ وَهُوَ عَرِيفُ الْمَاءِ وَإِنَّهُ يَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَ لِي الْعِرَافَةَ بَعْدَهُ فَقَالَ إِنَّ الْعِرَافَةَ حَقٌّ وَلَا بُدَّ لِلنَّاسِ مِنْ الْعُرَفَاءِ وَلَكِنَّ الْعُرَفَاءَ فِي النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 2934

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: قوم کی نمائندگی غالب قطان ، ایک شخص سے روایت کرتے ہیں ، وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ ہمارے لوگ ایک چشمے پر مقیم تھے ۔ جب ان کو اسلام کی دعوت پہنچی ، تو پانی کے اس منتظم نے اپنی قوم سے کہا کہ اگر تم لوگ اسلام لے آؤ تو میں تمہیں ایک سو اونٹ دوں گا ، چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور پھر اس نے ان میں اونٹ تقسیم کر دیے ۔ پھر اسے خیال آیا کہ یہ اونٹ ان سے واپس لے لے ۔ تو اس نے اپنے بیٹے کو نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بھیجا اور اسے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے پاس جائے اور نہیں کہے کہ میرا والد آپ کو سلام کہتا ہے اور بتانا کہ اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اگر وہ مسلمان ہو جائیں تو وہ انہیں ایک سو اونٹ دے گا ، چنانچہ وہ مسلمان ہو گئے ، تو اس نے وہ اونٹ ان میں بانٹ دیے ۔ اور اب اسے خیال آیا ہے کہ یہ اونٹ ان سے واپس لے لے تو کیا میرا والد ان اونٹوں کا زیادہ حقدار ہے یا وہ لوگ ؟ تو اگر آپ ﷺ ہاں کہیں ، یا نہیں ، تو انہیں عرض کرنا کہ میرا والد بہت بوڑھا ہے اور وہ اپنی قوم کے پانی کا عریف ( ان کا سردار ) ہے ۔ تو آپ ﷺ اس کے بعد یہ منصب میرے لیے مقرر فر دیں ۔ چنانچہ اس کا بیٹا آپ ﷺ کی خدمت میں پہنچا اور کہا : میرے والد آپ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا ” «وعليك وعلى أبيك السلام» ” اور تم پر اور تمہارے والد پر سلام ہو ۔ “ پھر اس نے کہا : میرے والد نے اپنی قوم سے کہا : تھا کہ اگر وہ مسلمان ہو جائیں تو وہ انہیں سو اونٹ دیں گے ، چنانچہ وہ مسلمان ہو گئے اور بڑے اچھے مسلمان ثابت ہوئے ۔ ( جس پر انہیں اونٹ دے دیے گئے ) پھر اس کا ( والد کا ) خیال ہوا ہے کہ یہ اونٹ ان سے واپس لے لے ۔ کیا وہ ( میرا والد ) ان کا زیادہ حقدار ہے یا وہ لوگ ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر وہ انہی کو دے دینا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے اور اگر واپس لینا چاہتا ہے تو وہ ان اونٹوں کا ان کی نسبت زیادہ حقدار ہے ۔ پس اگر وہ اسلام لائے ہیں تو اس کا فائدہ خود انہی کو ہے اور اگر اسلام قبول نہیں کریں گے تو اس سے اسلام کے لیے قتال کیا جائے گا ۔ “ لڑکے نے پھر کہا : میرا باپ بہت بوڑھا ہے اور وہ پانی کا منتظم ہے ( اپنی قوم کا سردار ہے ) اس کی ( یعنی میرے والد کی ) درخواست یہ ہے کہ یہ منصب ( عریف ) اس کے بعد آپ ﷺ میرے لیے مقرر فر دیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” عریف ہونا ( قوم کا سردار بننا ) حق ہے اور لوگوں کو عرفاء سے کوئی چارہ بھی نہیں ، لیکن یہ عرفاء ( سردار ) لوگ جہنم میں جانے والے ہیں ۔ “
تشریح : یہ روایت سندا ً ضعیف ہے۔تاہم دیگر صحیح احادیث کی رو سے ثابت ہے۔کہ ہدیہ یا عطیہ دے کرواپس لینا جائز نہیں ہے۔البتہ باپ کواپنی اولاد سے عطیہ واپس لے لینے کا حق حاصل ہے۔لیکن اولاد کو اپنے والدین سے واپس لے لینے کا حق حاصل نہیں۔ یہ روایت سندا ً ضعیف ہے۔تاہم دیگر صحیح احادیث کی رو سے ثابت ہے۔کہ ہدیہ یا عطیہ دے کرواپس لینا جائز نہیں ہے۔البتہ باپ کواپنی اولاد سے عطیہ واپس لے لینے کا حق حاصل ہے۔لیکن اولاد کو اپنے والدین سے واپس لے لینے کا حق حاصل نہیں۔