Book - حدیث 2925

كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابٌ فِي الْحِلْفِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ وَأَيُّمَا حِلْفٍ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَمْ يَزِدْهُ الْإِسْلَامُ إِلَّا شِدَّةً

ترجمہ Book - حدیث 2925

کتاب: وراثت کے احکام و مسائل باب: حلف کا بیان سیدنا جبیر بن مطعم ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اسلام میں کوئی ( نیا ) حلف نہیں ہے اور قیل از اسلام ( ایام جاہلیت میں ) جو عہد معاہد ے ہو چکے ان کو اسلام نے اور مضبوط کیا ہے ۔ “
تشریح : اسلام نے اپنے معتقدین کو ایک دوسرے کا بھائی بھائی بنایاہے۔جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔( إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ)(الحجرات ۔10) مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ چنانچہ واجب ہے کہ یہ ایک جان اور ایک جسم بن کر رہیں۔انہیں اب کوئی ضرورت نہیں کہ قبل از اسلام کے انداز میں مصنوعی معاہدے کرتے پھریں۔بلکہ یہ چیز ان کے عقیدے اور عمل کا بنیادی عنصر ہے۔بہرحال جو معاہدات اس سے پہلے ہوچکے ہیں۔اسلام انہیں خیر وصلاح کی بنیاد پراور مظبوط بناتا ہے۔ اسلام نے اپنے معتقدین کو ایک دوسرے کا بھائی بھائی بنایاہے۔جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔( إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ)(الحجرات ۔10) مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ چنانچہ واجب ہے کہ یہ ایک جان اور ایک جسم بن کر رہیں۔انہیں اب کوئی ضرورت نہیں کہ قبل از اسلام کے انداز میں مصنوعی معاہدے کرتے پھریں۔بلکہ یہ چیز ان کے عقیدے اور عمل کا بنیادی عنصر ہے۔بہرحال جو معاہدات اس سے پہلے ہوچکے ہیں۔اسلام انہیں خیر وصلاح کی بنیاد پراور مظبوط بناتا ہے۔