كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابُ نَسْخِ مِيرَاثِ الْعَقْدِ بِمِيرَاثِ الرَّحِمِ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يُهَاجِرُوا فَكَانَ الْأَعْرَابِيُّ لَا يَرِثُ الْمُهَاجِرَ وَلَا يَرِثُهُ الْمُهَاجِرُ فَنَسَخَتْهَا فَقَالَ وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ
کتاب: وراثت کے احکام و مسائل باب: نسب کی میراث نے مواخات اور خلف کی وراثت کو منسوخ کر دیا ہے سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہےکہ انہوں نے آیت کریمہ «والذين آمنوا وهاجروا» اور «والذين آمنوا ولم يهاجروا» کی تفسیر میں فرمایا کہ دیہاتی ( مسلمان جس نے ہجرت نہ کی ہوتی ) مہاجر کا وارث نہ بنتا تھا ۔ پھر اس حکم کو آیت کریمہ «وأولو الأرحام بعضهم أولى ببعض» نے منسوخ کر دیا ۔