كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابٌ فِي الْمَوْلُودِ يَسْتَهِلُّ ثُمَّ يَمُوتُ صحیح حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَهَلَّ الْمَوْلُودُورّث
کتاب: وراثت کے احکام و مسائل
باب: بچہ جو زندہ پیدا ہو کر روئے اور پھر فوت ہو جائے
سیدنا ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ( نو مولود ) بچہ جب آواز بلند کرے تو وارث ہو گا ۔ “
تشریح :
نومولود میں سانس لینے حرکت کرنے چھینک مارنے یا رونے وغیرہ سے جب ثابت ہوجائے کہ وہ زندہ تھا تو اسے شرعا ً وراثت کا حق ملے گا۔
نومولود میں سانس لینے حرکت کرنے چھینک مارنے یا رونے وغیرہ سے جب ثابت ہوجائے کہ وہ زندہ تھا تو اسے شرعا ً وراثت کا حق ملے گا۔