Book - حدیث 2912

كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابٌ هَلْ يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي حَكِيمٍ الْوَاسِطِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ أَنَّ أَخَوَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ يَهُودِيٌّ وَمُسْلِمٌ فَوَرَّثَ الْمُسْلِمَ مِنْهُمَا وَقَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ أَنَّ مُعَاذًا حَدَّثَهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْإِسْلَامُ يَزِيدُ وَلَا يَنْقُصُ فَوَرَّثَ الْمُسْلِمَ

ترجمہ Book - حدیث 2912

کتاب: وراثت کے احکام و مسائل باب: کیا مسلمان کسی کافر کا وارث ہو سکتا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن بریدہ ؓ کی روایت ہے کہ یک یہودی اور ایک مسلمان دو بھائی تھے ۔ وہ اپنا جھگڑا یحییٰ بن یعمر کے ہاں لے کر آئے تو انہوں نے مسلمان کو وارث قرار دیا اور کہا کہ مجھے ابوالاسود نے بیان کیا ‘ اس کو ایک آدمی نے بیان کیا کہ سیدنا معاذ ؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ” اسلام بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا ۔ “ اور مسلمان کو وارث قرار دیا -