Book - حدیث 291

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ مَنْ رَوَى أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ، فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَغْتَسِلَ، فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ.

ترجمہ Book - حدیث 291

کتاب: طہارت کے مسائل باب: وہ روایات جن میں ہے کہ مستحاضہ ہر نماز کے لئے غسل کرے جناب عروہ اور عمرہ بنت عبدالرحمٰن ( دونوں ) سیدہ عائشہ ؓا سے روایت کرتے ہیں کہ ام حبیبہ ؓا کو سات سال تک استحاضہ رہا ، تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ غسل کریں ، چنانچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں ۔ اوزاعی نے بھی ایسے ہی روایت کیا ہے کہ عائشہ ؓا نے کہا : وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں ۔