Book - حدیث 2888

كِتَابُ الْفَرَائِضِ بَابُ مَنْ كَانَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أَخَوَاتٌ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْكَلَالَةِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ

ترجمہ Book - حدیث 2888

کتاب: وراثت کے احکام و مسائل باب: جس شخص کی اولاد نہ ہو اور کئی بہنیں وارث ہوں سیدنا براء بن عازب ؓ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہآخری آیت جو نازل ہوئی کلالہ کے بارے میں ہے ۔ «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» ۔
تشریح : حضرت ابن عباس ؓ کی روایت میں ہےکہ آخری آیت جونبی ﷺ پرناز ل ہوئی وہ سود کےمتعلق تھی ، جبکہ ا س حدیث میں کلالہ کی آیت کا ذکر ہے۔توان میں کوئی تعارض نہیں اس طرح کہ دونوں آیتیں اپنے اپنے موضوع میں آخری ہیں۔ حضرت ابن عباس ؓ کی روایت میں ہےکہ آخری آیت جونبی ﷺ پرناز ل ہوئی وہ سود کےمتعلق تھی ، جبکہ ا س حدیث میں کلالہ کی آیت کا ذکر ہے۔توان میں کوئی تعارض نہیں اس طرح کہ دونوں آیتیں اپنے اپنے موضوع میں آخری ہیں۔