Book - حدیث 2861

كِتَابُ الصَّيدِ بَابٌ فِي اتِّبَاعِ الصَّيْدِ صحیح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ الصَّيْدَ فَأَدْرَكْتَهُ بَعْدَ ثَلَاثِ لَيَالٍ وَسَهْمُكَ فِيهِ فَكُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ

ترجمہ Book - حدیث 2861

کتاب: شکار کے احکام و مسائل باب: شکار کے پیچھے پڑے رہنا کیسا ہے ؟ حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے‘ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جب تم شکار کو ( تیر ) مارو اور پھر تین رات کے بعد اسے پاؤ جبکہ تمہارا تیر اس میں ہو تو اسے کھا لو ۔ جب تک کہ بو نہ دینے لگے ۔ “
تشریح : حسب طلب وضرورت شکار کرنااوراس کی تلاش میں جانا کوئی معیوب نہیں معیوب یہ ہے کہ انسان اپنے دیگر دینی ودنیاوی فرائض سے غافل ہوجائے۔2۔کھانے پینے کی چیزوں کا ذائقہ اور بو اس انداز سے بگڑ جائے کہ نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔تواستعمال نہیں کرنی چاہیں۔ہاں اگرکوئی ضرور واضح نہ ہو تو جائز ہے۔ حسب طلب وضرورت شکار کرنااوراس کی تلاش میں جانا کوئی معیوب نہیں معیوب یہ ہے کہ انسان اپنے دیگر دینی ودنیاوی فرائض سے غافل ہوجائے۔2۔کھانے پینے کی چیزوں کا ذائقہ اور بو اس انداز سے بگڑ جائے کہ نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔تواستعمال نہیں کرنی چاہیں۔ہاں اگرکوئی ضرور واضح نہ ہو تو جائز ہے۔