Book - حدیث 2856

كِتَابُ الصَّيدِ بَابٌ فِي الصَّيْدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ سَيْفٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيُّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ثَعْلَبَةَ كُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْكَ قَوْسُكَ وَكَلْبُكَ زَادَ عَنْ ابْنِ حَرْبٍ الْمُعَلَّمُ وَيَدُكَ فَكُلْ ذَكِيًّا وَغَيْرَ ذَكِيٍّ

ترجمہ Book - حدیث 2856

کتاب: شکار کے احکام و مسائل باب: شکار کرنے کا بیان سیدنا ابوثعلبہ خشنی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ” اے ابو ثعلبہ ! تیری قوس ( کمان ) اور تیرا کتا جو تجھ پر لوٹائے وہ کھا لے ۔ “ ابن حرب نے مزید کہا : ( کتا ) سدھایا ہوا ہو اور تیرا ہاتھ جو تجھ پر لوٹائے ( تیر وغیرہ سے شکار کرے ۔ ) تو اسے ذبح کر سکو یا نہ کر سکو ‘ کھا لو ۔
تشریح : چونکہ کتا چھوڑتے ہوئےیا تیرکمان سے پھینکتے ہوئے بسم اللہ پڑھی جاتی ہے۔تو جو اس طرح سے مر بھی جائے وہ حلال ہے۔زندہ ملے تو بسم اللہ پڑھ کرذبح کرلے۔ چونکہ کتا چھوڑتے ہوئےیا تیرکمان سے پھینکتے ہوئے بسم اللہ پڑھی جاتی ہے۔تو جو اس طرح سے مر بھی جائے وہ حلال ہے۔زندہ ملے تو بسم اللہ پڑھ کرذبح کرلے۔