Book - حدیث 2854

كِتَابُ الصَّيدِ بَابٌ فِي الصَّيْدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّهُ وَقِيذٌ قُلْتُ أُرْسِلُ كَلْبِي قَالَ إِذَا سَمَّيْتَ فَكُلْ وَإِلَّا فَلَا تَأْكُلْ وَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَكَ لِنَفْسِهِ فَقَالَ أُرْسِلُ كَلْبِي فَأَجِدُ عَلَيْهِ كَلْبًا آخَرَ فَقَالَ لَا تَأْكُلْ لِأَنَّكَ إِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ

ترجمہ Book - حدیث 2854

کتاب: شکار کے احکام و مسائل باب: شکار کرنے کا بیان سیدنا عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے بھالے سے شکار کے بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر وہ دھار کی طرف سے لگا ہو تو کھا لو اور اگر موٹائی کی طرف سے لگا ہو تو مت کھاؤ ‘ بلاشبہ وہ چوٹ زدہ ہو گا ۔ “ میں نے عرض کیا : میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” جب تم نے اللہ کا نام لیا ہو تو کھا لو ورنہ مت کھاؤ ‘ اور اگر کتے نے اس میں سے کچھ کھایا ہو تو بھی مت کھاؤ ‘ وہ اس نے اپنے لیے پکڑا ہے ۔ “ عرض کیا کہ میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں اور پھر شکار پر ایک اور کتا بھی دیکھتا ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” مت کھاؤ ‘ کیونکہ تم نے تو اپنے کتے پر اللہ کا نام لیا ہے ۔ “