Book - حدیث 2852

كِتَابُ الصَّيدِ بَابٌ فِي الصَّيْدِ منكر حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَيْدِ الْكَلْبِ إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَكُلْ وَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ وَكُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْكَ يَدَاكَ

ترجمہ Book - حدیث 2852

کتاب: شکار کے احکام و مسائل باب: شکار کرنے کا بیان سیدنا ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے کتے کے شکار کے بارے میں فرمایا ” جب تم اپنا کتا چھوڑو اور اللہ کا نام ذکر کیا ہو تو اسے کھا لو اگرچہ کتے نے اس سے کھا بھی لیا ہو ‘ اور ہر وہ چیز کھاؤ جس کو تمہارے ہاتھ نے تم پر لوٹایا ہو ( جسے تم نے اپنے ہاتھ سے شکار کیا ہو ۔ ) “
تشریح : اصل مسئلہ وہی ہے۔ جو پیچھے کی صحیح احادیث میں گزرا ہے۔ کہ اگرکتے نے شکار میں سے کھایا ہو تو ا س کا کھانا جائز نہیں۔اس لئے بعض علماء نے اس حدیث کو منکر (صحیح احادیث کے خلاف) قراردیا ہے۔اور یہی بات زیادہ صحیح ہے۔اور بعض حضرات اس حدیث کی وجہ سےشکا رکے کتے کے کھانے کے باوجود اس کی حلت کے قائل ہیں۔ اور بعض نے اس کی یہ تاویل کی ہے۔کہ شکاری کتے نے پہلے شکار کو پکڑ کر مار ڈالا پھر ا س کو مالک کےلئے رکھ چھوڑا اور وہاں سے دور چلا گیا۔پھردوباہ وواپس آکر کچھ کھا لے تو ا سطرح اس کا کھا لینا مضر نہیں۔مالک کے لئے اس شکا ر کا کھانا جائز ہے۔کیونکہ ا س نے پہلے تو مالک ہی کےلئے شکار کیا۔اوراسی کے لئے اسے روکے رکھا اور کھایا اس نے بعد میں ہے اس لئے اس کھانے کااعتبارنہیں ہوگا۔ اصل مسئلہ وہی ہے۔ جو پیچھے کی صحیح احادیث میں گزرا ہے۔ کہ اگرکتے نے شکار میں سے کھایا ہو تو ا س کا کھانا جائز نہیں۔اس لئے بعض علماء نے اس حدیث کو منکر (صحیح احادیث کے خلاف) قراردیا ہے۔اور یہی بات زیادہ صحیح ہے۔اور بعض حضرات اس حدیث کی وجہ سےشکا رکے کتے کے کھانے کے باوجود اس کی حلت کے قائل ہیں۔ اور بعض نے اس کی یہ تاویل کی ہے۔کہ شکاری کتے نے پہلے شکار کو پکڑ کر مار ڈالا پھر ا س کو مالک کےلئے رکھ چھوڑا اور وہاں سے دور چلا گیا۔پھردوباہ وواپس آکر کچھ کھا لے تو ا سطرح اس کا کھا لینا مضر نہیں۔مالک کے لئے اس شکا ر کا کھانا جائز ہے۔کیونکہ ا س نے پہلے تو مالک ہی کےلئے شکار کیا۔اوراسی کے لئے اسے روکے رکھا اور کھایا اس نے بعد میں ہے اس لئے اس کھانے کااعتبارنہیں ہوگا۔