كِتَابُ الصَّيدِ بَابُ اتِّخَاذِ الْكَلْبِ لِلصَّيْدِ وَغَيْرِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنْ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ
کتاب: شکار کے احکام و مسائل
باب: شکار وغیرہ کے لیے کتا رکھنے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن مغفل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی ( اللہ کی مخلوق اور ) امتوں میں سے ایک امت ہیں ، تو میں ان کے قتل کرنے کا حکم دے دیتا ، ( بہرحال ) ان میں سے جو کالا سیاہ ہو ، اسے مار ڈالا کرو ۔“
تشریح :
کالا کتا شکل وصورت میں بھی بہت وحشت ناک ہوتا ہے۔ اورغالبا ً طبعا ً بھی اس میں خبث زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے اسے قتل کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔اور گزشتہ حدیث 702 کتاب الصلواۃ میں گزراہے کہ کالاکتاشیطان ہوتا ہے۔