Book - حدیث 2844

كِتَابُ الصَّيدِ بَابُ اتِّخَاذِ الْكَلْبِ لِلصَّيْدِ وَغَيْرِهِ صحيح ق وليس عند خ أو صيد إلا معلقا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اتَّخَذَ كَلْبًا إِلَّا كَلْبَ مَاشِيَةٍ أَوْ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ

ترجمہ Book - حدیث 2844

کتاب: شکار کے احکام و مسائل باب: شکار وغیرہ کے لیے کتا رکھنے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جس نے کتا پالا ، سوائے اس کے کہ وہ جانوروں کی حفاظت کے لیے ہو ، یا شکار کے لیے ، یا کھیتی کے لیے تو ایسے شخص کے اجر میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا رہے گا ۔
تشریح : ان مقاصد کے علاوہ کتا رکھنا گناہ اور خسارے کا سودا ہے۔کہ ہر روز اس کے ثواب میں سے ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے۔اور اللہ جانتا ہے کہ یہ وزن کسقدر ہوگا۔جبکہ اوزان میں قیراط 2125 گرام چاندی کے وزن پر بولاجاتا ہے۔ ان مقاصد کے علاوہ کتا رکھنا گناہ اور خسارے کا سودا ہے۔کہ ہر روز اس کے ثواب میں سے ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے۔اور اللہ جانتا ہے کہ یہ وزن کسقدر ہوگا۔جبکہ اوزان میں قیراط 2125 گرام چاندی کے وزن پر بولاجاتا ہے۔