Book - حدیث 2841

كِتَابُ الضَّحَايَا بَابٌ فِي الْعَقِيقَةِ صحيح لكن في رواية النسائي كبشين كبشين وهو الأصح حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَّ عَنْ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ كَبْشًا كَبْشًا

ترجمہ Book - حدیث 2841

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل باب: عقیقے کے احکام و مسائل سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حسن اور حسین ؓ کے عقیقہ میں ایک ایک مینڈھا ذبح کیا تھا ۔
تشریح : یہ حدیث بھی سند ا صحیح ہے۔جب کہ سنن نسائی (حدیث۔4224) میں دو دو مینڈھوں کا زکر آیا ہے۔شیخ البانی نے اسے زیادہ صحیح (اصح) قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں ارواء الغلیل (384۔379/4) میں اس روایت کے تمام طرق پر بحث کر کے آخر میں اس رائے کااظہار کیاہے۔ کہ روایات دونوں ہی قسم کی ہیں۔ایک ایک مینڈھے کی بھی اور دو دو مینڈھے کی۔لیکن دو دو مینڈھے والی روایات دو وجہ سے راحج اور زیادہ قابل عمل ہیں ۔ایک تو اس میں زیادت ہے اور ثقہ راوی کی زیارت مقبول ہوتی ہے۔دوسرے یہ کہ قولی روایات میں دو جانوروں کا زکر ہے۔ تو یہ دوسری روایات قولی روایت کے موافق ہوجاتی ہیں۔ امام ابن القیم ؒ نے لکھا ہے۔کہ قواعد شریعت کا اقتضاء بھی یہی ہے کہ لڑکے کے لئے دو جانور ذبح کیے جایئں۔اس لئے کہ شریعت نے کئی احکام میں مرد کو عورت پرفضیلت عطا کی ہے( تحفۃ المودود‘ص‘79‘مطبوعہ دارالکتاب العربی) یہ حدیث بھی سند ا صحیح ہے۔جب کہ سنن نسائی (حدیث۔4224) میں دو دو مینڈھوں کا زکر آیا ہے۔شیخ البانی نے اسے زیادہ صحیح (اصح) قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں ارواء الغلیل (384۔379/4) میں اس روایت کے تمام طرق پر بحث کر کے آخر میں اس رائے کااظہار کیاہے۔ کہ روایات دونوں ہی قسم کی ہیں۔ایک ایک مینڈھے کی بھی اور دو دو مینڈھے کی۔لیکن دو دو مینڈھے والی روایات دو وجہ سے راحج اور زیادہ قابل عمل ہیں ۔ایک تو اس میں زیادت ہے اور ثقہ راوی کی زیارت مقبول ہوتی ہے۔دوسرے یہ کہ قولی روایات میں دو جانوروں کا زکر ہے۔ تو یہ دوسری روایات قولی روایت کے موافق ہوجاتی ہیں۔ امام ابن القیم ؒ نے لکھا ہے۔کہ قواعد شریعت کا اقتضاء بھی یہی ہے کہ لڑکے کے لئے دو جانور ذبح کیے جایئں۔اس لئے کہ شریعت نے کئی احکام میں مرد کو عورت پرفضیلت عطا کی ہے( تحفۃ المودود‘ص‘79‘مطبوعہ دارالکتاب العربی)