Book - حدیث 2827

كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ مَا جَاءَ فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ح، وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنِينِ؟ فَقَالَ: >كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ<. وَقَالَ مُسَدَّدٌ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! نَنْحَرُ النَّاقَةَ، وَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ، وَالشَّاةَ، فَنَجِدُ فِي بَطْنِهَا الْجَنِينَ! أَنُلْقِيهِ، أَمْ نَأْكُلُهُ؟ قَالَ: >كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ, فَإِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ

ترجمہ Book - حدیث 2827

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل باب: پیٹ کے بچے کے ذبح کا مسئلہ سیدنا ابوسعید ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پیٹ کے بچے کے متعلق سوال کیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر چاہو تو کھا لو ۔ “ مسدد کے الفاظ میں یوں ہے کہ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم کوئی اونٹنی ، گائے یا بکری ذبح کرتے ہیں تو اس کے پیٹ سے بچہ نکل آتا ہے ، کیا ہم اسے کھا لیں یا پھینک دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر چاہو تو کھا لو ۔ بلاشبہ اس کی ماں کا ذبح کرنا ہی اس کے لیے ذبح ہے ۔