كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ الذَّبِيحَةِ بِالْمَرْوَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُرَيِّ بْنِ قَطَرِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَرَأَيْتَ إِنْ أَحَدُنَا أَصَابَ صَيْدًا، وَلَيْسَ مَعَهُ سِكِّينٌ, أَيَذْبَحُ بِالْمَرْوَةِ وَشِقَّةِ الْعَصَا؟ فَقَالَ: >أَمْرِرِ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ، وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
باب: پتھر سے ذبح کرنے کا مسئلہ
سیدنا عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! فرمائیے کہ ہم میں سے کوئی شکار کرتا ہے اور اس کے پاس چھری نہیں ہوتی تو کیا وہ اسے پتھر سے یا لکڑی کے تیز پھٹے سے ذبح کر لے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” خون بہاؤ ‘ جس سے بھی تم چاہو اور اللہ کا نام ذکر کرو ۔ “
تشریح :
سابقہ احادیث کی روشنی میں دانت اور ناخن سے ذبح نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ کسی بھی تیز دھار چیز سے ذبح کیا جاسکتا ہے۔بشرط یہ ہے کہ اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اس کا کھانا حلال ہے۔
سابقہ احادیث کی روشنی میں دانت اور ناخن سے ذبح نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ کسی بھی تیز دھار چیز سے ذبح کیا جاسکتا ہے۔بشرط یہ ہے کہ اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اس کا کھانا حلال ہے۔