Book - حدیث 2822

كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ الذَّبِيحَةِ بِالْمَرْوَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ وَحَمَّادًا حَدَّثَاهُمْ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، عَنْ عَاصِمٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ- أَوْ صَفْوَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ- قَالَ: اصَّدْتُ أَرْنَبَيْنِ فَذَبَحْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُمَا؟ فَأَمَرَنِي بِأَكْلِهِمَا.

ترجمہ Book - حدیث 2822

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل باب: پتھر سے ذبح کرنے کا مسئلہ محمد بن صفوان یا صفوان بن محمد ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے دو خرگوش شکار کیے تو میں نے ان کو پتھر سے ذبح کیا ۔ پھر میں نے ان کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے مجھے ان کے کھانے کا حکم دیا ۔
تشریح : خرگوش حلال جانور ہے۔ اور جب چھرى موجود نہ ہو تو تیز دھاری دار پتھر سے ذبح کرنا جائز ہے۔ خرگوش حلال جانور ہے۔ اور جب چھرى موجود نہ ہو تو تیز دھاری دار پتھر سے ذبح کرنا جائز ہے۔