Book - حدیث 282

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ مَنْ رَوَى أَنَّ الْحَيْضَةَ إِذَا أَدْبَرَتْ لَا تَدَعُ الصَّلَاةَ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ، أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: >إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ، وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ، ثُمَّ صَلِّي

ترجمہ Book - حدیث 282

کتاب: طہارت کے مسائل باب: جب حیض ختم ہوجائے تو پھرنماز نہ چھوڑے جناب عروہ ، سیدہ عائشہ ؓا سے راوی ہیں ، انھوں نے کہا کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئیں اور کہا میں ایسی عورت ہوں جسے استحاضہ ہوتا ہے اور پاک نہیں ہوتی ہوں ، تو کیا میں نماز چھوڑ دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ ایک رگ ( کا خون ہوتا ) ہے ، حیض نہیں ۔ جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دیا کرو اور جب ختم ہو جائے تو اپنے سے خون کو دھوو اور نماز پڑھو ۔ “