Book - حدیث 2818

كِتَابُ الضَّحَايَا بَابٌ فِي ذَبَائِحِ أَهْلِ الْكِتَابِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: {وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ}[الأنعام: 121], يَقُولُونَ: مَا ذَبَحَ اللَّهُ, فَلَا تَأْكُلُوا، وَمَا ذَبَحْتُمْ أَنْتُمْ فَكُلُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ...}[ الأنعام: 121].

ترجمہ Book - حدیث 2818

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل باب: اہل کتاب کے ذبیحہ کا حکم سیدنا ابن عباس ؓ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان «وإن الشياطين ليوحون إلى أوليائهم» ” اور شیطان اپنے دوستوں کو الہام کرتے ہیں ۔ “ ( کی تفسیر ) میں مروی ہے کہ وہ کہتے ہیں : جسے اللہ تعالیٰ نے ذبح کیا ( مارا ) ہو اسے مت کھاؤ اور جسے تم خود ذبح کرو ‘ وہ کھا لو ۔ تو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا «ولا تأكلوا م لم يذكر اسم الله عليه» ” وہ چیز مت کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو ۔ “
تشریح : سورۃ مائدہ کی آیت نمبر5میں اہل کتاب کے ذبیحہ کی رخصت دی گی ہےجیسے کہ اوپر ذکر ہوا ہے۔ سورۃ مائدہ کی آیت نمبر5میں اہل کتاب کے ذبیحہ کی رخصت دی گی ہےجیسے کہ اوپر ذکر ہوا ہے۔