Book - حدیث 2801

كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ مَا يَجُوزُ مِنْ السِّنِّ فِي الضَّحَايَا صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: ضَحَّى خَالٌ لِي -يُقَالُ لَهُ: أَبُو بُرْدَةَ -قَبْلَ الصَّلَاةِ, فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >شَاتُكَ شَاةُ لَحْمٍ<، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ عِنْدِي دَاجِنًا جَذَعَةً مِنَ الْمَعْزِ؟ فَقَالَ: >اذْبَحْهَا، وَلَا تَصْلُحُ لِغَيْرِكَ<.

ترجمہ Book - حدیث 2801

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل باب: قربانی کے لیے کس عمر کا جانور جائز ہے؟ سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ میرے ماموں نے جب کا نام ابوبردہ تھا ‘ نماز سے پہلے ہی قربانی کر ڈالی ۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ” تیری بکری تو گوشت کی بکری ہوئی ۔ “ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے پاس گھر کی پلی ہوئی ایک جذع بکری ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے ذبح کر دو ‘ لیکن تیرے سوا کسی اور کے لیے درست نہیں ہو گی ۔ “
تشریح : مذکورہ بالا احادیث 2798اور 2799 کواسی پرمحمول کرنا راحج ہے۔کہ بھیڑ کا ایک سالہ جانور جو دودانتا نہ ہو جائزہے۔مگر بکری کی قسم سے جائز نہیں۔جیسا کہ تفصیل میں گزرچکاہے۔دیکھئے فوائد ومسائل حدیث 2797) مذکورہ بالا احادیث 2798اور 2799 کواسی پرمحمول کرنا راحج ہے۔کہ بھیڑ کا ایک سالہ جانور جو دودانتا نہ ہو جائزہے۔مگر بکری کی قسم سے جائز نہیں۔جیسا کہ تفصیل میں گزرچکاہے۔دیکھئے فوائد ومسائل حدیث 2797)