Book - حدیث 2796

كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنْ الضَّحَايَا صحیح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُضَحِّي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ، يَنْظُرُ فِي سَوَادٍ، وَيَأْكُلُ فِي سَوَادٍ، وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ.

ترجمہ Book - حدیث 2796

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل باب: کس قسم کا جانور قربانی کے لیے مستحب ہے؟ سیدنا ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایسا مینڈھا قربانی کیا کرتے تھے جو سینگوں والا اور نر ( غیر خصی ) ہوتا ‘ جو سیاہی میں دیکھتا ( آنکھیں سیاہ ہوتیں ) ‘ سیاہی میں کھاتا ( منہ کالا ہوتا ) اور سیاہی میں چلتا تھا ( پاؤں بھی کالے ہوتے ) ۔
تشریح : نبی کریم ﷺ نے خصی اور غیر خصی دونوں طرح کے جانوروں کی قربانی کی ہے۔اس لئ قربانی میں دونوں قسم کے جانور ذبح کیے جاسکتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے خصی اور غیر خصی دونوں طرح کے جانوروں کی قربانی کی ہے۔اس لئ قربانی میں دونوں قسم کے جانور ذبح کیے جاسکتے ہیں۔