Book - حدیث 2783

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي كِرَاءِ الْمَقَاسِمِ ضعیف حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنَا الزَّمْعِيُّ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ أَخْبَرَهُ, أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِيَّاكُمْ وَالْقُسَامَةَ<، قَالَ: فَقُلْنَا: وَمَا الْقُسَامَةُ؟ قَالَ: >الشَّيْءُ يَكُونُ بَيْنَ النَّاسِ فَيَجِيءُ فَيَنْتَقِصُ مِنْهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 2783

کتاب: جہاد کے مسائل باب: مشترک مال تقسیم کرنے کی اجرت لینا سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” قسامہ ( تقسیم کرنے کی اجرت ) سے بچو ۔ “ ہم نے عرض کیا ” قسامہ “ سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” کوئی چیز لوگوں میں مشترک ہو اور کوئی آئے اور اس میں سے ( اپنے لیے ) کچھ نکال لے ۔ “