Book - حدیث 2782

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الصَّلَاةِ عِنْدَ الْقُدُومِ مِنْ السَّفَرِ حسن صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَقْبَلَ مِنْ حَجَّتِهِ، دَخَلَ الْمَدِينَةَ، فَأَنَاخَ عَلَى بَابِ مَسْجِدِهِ، ثُمَّ دَخَلَهُ، فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى بَيْتِهِ. قَالَ نَافِعٌ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ كَذَلِكَ يَصْنَعُ

ترجمہ Book - حدیث 2782

کتاب: جہاد کے مسائل باب: سفر سے واپس آنے پر نماز پڑھنا سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے حج سے واپس تشریف لائے اور مدینے میں داخل ہوئے تو اپنی اونٹنی کو مسجد کے دروازے کے پاس بٹھایا اور مسجد میں چلے گئے اور دو رکعتیں ادا کیں پھر اپنے گھر تشریف لے گئے ۔ نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے ۔
تشریح : مستحب ہے کہ انسان سفر سے واپسی پرپہلے مسجد میں دو رکعت پڑے۔ پھر گھر جائے بالخصوص جہاد اور حج وعمرہ سے واپسی پر۔ مستحب ہے کہ انسان سفر سے واپسی پرپہلے مسجد میں دو رکعت پڑے۔ پھر گھر جائے بالخصوص جہاد اور حج وعمرہ سے واپسی پر۔