Book - حدیث 2761

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الرُّسُلِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ كَانَ مُسَيْلِمَةُ كَتَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَقَدْ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَشْجَعَ يُقَالُ لَهُ سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُعَيْمِ بْنِ مَسْعُودٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ نُعَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَهُمَا -حِينَ قَرَأَ كِتَابَ مُسَيْلِمَةَ-: >مَا تَقُولَانِ أَنْتُمَا؟<، قَالَا: نَقُولُ كَمَا قَالَ، قَالَ: >أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا أَنَّ الرُّسُلَ لَا تُقْتَلُ, لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَكُمَا<.

ترجمہ Book - حدیث 2761

کتاب: جہاد کے مسائل باب: سفیر اور قاصدوں ( کی حرمت ) کا بیان محمد بن اسحٰق کی روایت ہے کہ مسلیمہ ( کذاب ) نے رسول اللہ ﷺ کی طرف خط بھیجا ۔ ( دوسری سند میں ہے ) نعیم بن مسعود اشجعی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ نے مسیلمہ کے دو ایلچیوں سے پوچھا جبکہ آپ ﷺ نے ( اس کذاب کا ) خط پڑھا کہ ” تم دونوں ( اس کے بارے میں ) کیا کہتے ہو ؟ “ انہوں نے کہا : ہم وہی کہتے ہیں جو اس نے کہا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اللہ کی قسم ! اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سفیر اور قاصدوں کو قتل نہیں کیا جاتا ‘ تو میں تم دونوں کی گردنیں اڑا دیتا ۔ “
تشریح : سفیر یا قاصد امام المسلمین کے سامنے بھی کفر کا اظہار کرے تو اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ سفیر یا قاصد امام المسلمین کے سامنے بھی کفر کا اظہار کرے تو اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔