كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْإِمَامِ يُسْتَجَنُّ بِهِ فِي الْعُهُودِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، قَالَ:، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ بِهِ<.
کتاب: جہاد کے مسائل
باب: لوگوں پر لازم ہے کہ امام کے طے کردہ عہد و پیمان کی پابندی کریں
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” امام ڈھال ہے کہ اس کے ساتھ قتال کیا جاتا ہے ۔ “
تشریح :
امام یعنی ریئس۔اور قائد اسلام او ر مسلمانوں کی شان وشوکت کی ایک علامت ہوتا ہے۔دشمنوں سے انھیں محفوظ رکھنے کی تدبیرکرتا۔اور خود ان کے مابین بھی امن وامان قائم رکھتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ کفار سے جو عہد وپیمان کے گئے ہوں تمام لوگ اس کا پاس کریں۔