كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْوَفَاءِ بِالْعَهْدِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ<.
کتاب: جہاد کے مسائل
باب: عہد و پیمان کا پورا کرنا
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ( عہد و پیمان میں ) دھوکہ کرنے والے کے لیے قیامت کے روز ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا : یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے ۔ “
تشریح :
یعنی ایسے شخص کو رسوا کیاجائے گا۔اوراعلان کیاجائے گا۔کہ یہ اس دھوکے باز کا انجام ہے۔عہد وپیمان دو افراد کے درمیان ہو۔یادو قوموں کے درمیان مسلمانوں کے ساتھ ہو یا کافروں کے ساتھ بد عہدی دنیا اور آخرت میں رسوائی کا باعث ہے۔