Book - حدیث 2747

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي نَفْلِ السَّرِيَّةِ تَخْرُجُ مِنْ الْعَسْكَرِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا حُيَيٌّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ -يَوْمَ بَدْرٍ- فِي ثَلَاثِ مِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ حُفَاةٌ, فَاحْمِلْهُمُ، اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ عُرَاةٌ, فَاكْسُهُمُ، اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ جِيَاعٌ, فَأَشْبِعْهُمْ<. فَفَتَحَ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَانْقَلَبُوا حِينَ انْقَلَبُوا, وَمَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَقَدْ رَجَعَ بِجَمَلٍ أَوْ جَمَلَيْنِ، وَاكْتَسَوْا وَشَبِعُوا

ترجمہ Book - حدیث 2747

کتاب: جہاد کے مسائل باب: لشکر کے ایک دستے کو اضافی انعام دینا جس نے بڑے لشکر سے علیحدہ کوئی مہم سر کی ہو سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بدر کے روز تین سو پندرہ اشخاص کو لے کر روانہ ہوئے ۔ آپ ﷺ نے دعا فرمائی ” اے اللہ ! یہ لوگ پیدل ہیں ، انہیں سواریاں دے ، اے اللہ ! یہ لوگ بے لباس ہیں ، انہیں لباس عنایت فر ، اے اللہ ! بھوکے ہیں انہیں سیر فر ۔ “ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو بدر میں فتح عنایت فرمائی ۔ پس جب یہ لوگ واپس ہوئے تو ان میں سے ہر ایک کے پاس ایک ایک یا دو دو اونٹ تھے ، انہیں کپڑے بھی ملے اور طعام سے بھی سیر ہوئے ۔