Book - حدیث 2745

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي نَفْلِ السَّرِيَّةِ تَخْرُجُ مِنْ الْعَسْكَرِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَبَلَغَتْ سُهْمَانُنَا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا، وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بَعِيرًا قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ بُرْدُ ابْنُ سِنَانٍ، عَنْ نَافِعٍ مِثْلَ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَرَوَاهُ أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ وَنُفِّلْنَا بَعِيرًا بَعِيرًا... لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .

ترجمہ Book - حدیث 2745

کتاب: جہاد کے مسائل باب: لشکر کے ایک دستے کو اضافی انعام دینا جس نے بڑے لشکر سے علیحدہ کوئی مہم سر کی ہو سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک دستے میں روانہ کیا تو ہمارے حصے میں بارہ بارہ اونٹ آئے ۔ اور رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ایک اونٹ مزید بطور نفل عنایت فرمایا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اس روایت کو برد بن سنان نے بواسطہ نافع ، عبیداللہ کی حدیث کی مانند روایت کیا ہے ۔ اور ایوب نے بھی نافع سے اسی طرح روایت کیا ہے مگر اس روایت میں ہے کہ ” ہمیں ایک ایک اونٹ بطور نفل دیا گیا ۔ “ اس میں نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں ہے ۔
تشریح : مذکورہالا احادیث میں جمع وتطبیق یہی ہے۔کہ امیر نے جو انعام دیا۔رسول اللہ ﷺ نے اس کی توثیق فرمائی۔جس کو براہ راست رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کردیا گیا جو صحیح ہے۔ مذکورہالا احادیث میں جمع وتطبیق یہی ہے۔کہ امیر نے جو انعام دیا۔رسول اللہ ﷺ نے اس کی توثیق فرمائی۔جس کو براہ راست رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کردیا گیا جو صحیح ہے۔