Book - حدیث 273

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يُصِيبُ مِنْهَا مَا دُونَ الْجِمَاعِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَأْمُرُنَا فِي فَوْحِ حَيْضَتِنَا أَنْ نَتَّزِرَ، ثُمَّ يُبَاشِرُنَا، وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَهُ؟! كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ إِرْبَهُ

ترجمہ Book - حدیث 273

کتاب: طہارت کے مسائل باب: شوہر اپنی اہلیہ سے (ایام حیض میں) جماع کے علاوہ سب کچھ کرسکتا ہے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ( یعنی زوجات کے ) شدت حیض کے دنوں میں ہمیں حکم دیتے کہ ہم اپنی چادر کس کے باندھ لیں اور پھر ہمارے ساتھ لیٹ جاتے ، اور تم میں سے کون ہے جسے اپنے جذبات پر اس قدر ضبط ہو جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کو تھا ؟
تشریح : معلوم ہوا کہ نو بیاہتا اور جوان جوڑوں کو مخصوص دنوں میں بے انتہا احتیاط واجب ہے مگر جب عمر ڈھل جائے اور جذبات میں ٹھہراؤ آجائے تو مذکورہ فعل جائز ہے ۔ معلوم ہوا کہ نو بیاہتا اور جوان جوڑوں کو مخصوص دنوں میں بے انتہا احتیاط واجب ہے مگر جب عمر ڈھل جائے اور جذبات میں ٹھہراؤ آجائے تو مذکورہ فعل جائز ہے ۔