Book - حدیث 2714

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي عُقُوبَةِ الْغَالِّ ضعیف lمقطوع حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَى الْأَنْطَاكِيُّ، قَالَ:، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ، وَمَعَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَغَلَّ رَجُلٌ مَتَاعًا، فَأَمَرَ الْوَلِيدُ بِمَتَاعِهِ فَأُحْرِقَ، وَطِيفَ بِهِ، وَلَمْ يُعْطِهِ سَهْمَهُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَذَا أَصَحُّ الْحَدِيثَيْنِ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ هِشَامٍ أَحْرَقَ رَحْلَ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ وَكَانَ قَدْ غَلَّ وَضَرَبَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2714

کتاب: جہاد کے مسائل باب: غنیمت میں خیانت کرنے والے کی سزا کا بیان صالح بن محمد کہتے ہیں کہ ہم نے ولید بن ہشام کی معیت میں جہاد کیا اور ہمارے ساتھ جناب سالم بن عبداللہ بن عمر اور عمر بن عبدالعزیز ؓ بھی تھے ۔ ایک شخص نے غنیمت میں کچھ خیانت کر لی ۔ پس ولید نے اس کے اسباب کے متعلق حکم دیا تو اسے جلا دیا گیا ، پھر اسے لشکر میں گھمایا گیا اور غنیمت کے حصے سے بھی اسے محروم کر دیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں یہ ( موقوف ) روایت پہلی کی نسبت زیادہ صحیح ہے ۔ کئی ایک نے روایت کیا ہے کہ ولید بن ہشام نے زیاد بن سعد کا اسباب جلا دیا تھا کیونکہ اس نے غنیمت میں خیانت کی تھی اور اسے مارا بھی تھا ۔