Book - حدیث 2713

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي عُقُوبَةِ الْغَالِّ ضعیف حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ النُّفَيْلِيُّ الْأَنْدَرَاوَرْدِيُّ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، قَالَ: أَبو دَاود: وَصَالِحٌ هَذَا أَبُو وَاقِدٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ مَسْلَمَةَ أَرْضَ الرُّومِ، فَأُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ غَلَّ، فَسَأَلَ سَالِمًا عَنْهُ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >إِذَا وَجَدْتُمُ الرَّجُلَ قَدْ غَلَّ، فَأَحْرِقُوا مَتَاعَهُ، وَاضْرِبُوهُ<. قَالَ: فَوَجَدْنَا فِي مَتَاعِهِ مُصْحَفًا، فَسَأَلَ سَالِمًا عَنْهُ؟ فَقَالَ: بِعْهُ، وَتَصَدَّقْ بِثَمَنِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 2713

کتاب: جہاد کے مسائل باب: غنیمت میں خیانت کرنے والے کی سزا کا بیان صالح بن محمد زائدہ کہتے ہیں کہ میں مسلمہ بن عبدالملک کی معیت میں رومی علاقے میں گیا تو ایک آدمی لایا گیا جس نے غنیمت میں خیانت کی تھی ۔ انہوں نے سالم بن عبداللہ بن عمر سے اس کے متعلق پوچھا ، تو انہوں نے کہا : میں نے اپنے والد سے سنا وہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے تھے ، آپ نے فرمایا ” جب تم کسی کو پاؤ کہ اس نے غنیمت میں خیانت کی ہو تو اس کا مال و اسباب جلا ڈالو اور اسے مارو ۔ “ کہتے ہیں کہ پھر ہم نے اس کے سامان میں قرآن مجید کا ایک نسخہ پایا ۔ مسلمہ نے اس کے بارے میں جناب سالم سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا : اسے فروخت کرو اور اس کی قیمت صدقہ کر دو ۔