Book - حدیث 2706

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي حَمْلِ الطَّعَامِ مِنْ أَرْضِ الْعَدُوِّ ضعیف حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ:، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ حَرْشَفٍ الْأَزْدِيَّ حَدَّثَهُ عَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُنَّا نَأْكُلُ الْجَزَرَ فِي الْغَزْوِ، وَلَا نَقْسِمُهُ، حَتَّى إِنْ كُنَّا لَنَرْجِعُ إِلَى رِحَالِنَا وَأَخْرِجَتُنَا مِنْهُ مُمْلَأَةٌ

ترجمہ Book - حدیث 2706

کتاب: جہاد کے مسائل باب: دشمن کے علاقے سے کھانے پینے کی چیزیں اپنے ساتھ لے آنا اصحاب نبی کریم ﷺ میں سے ایک صحابی کا بیان ہے کہا کہ جہاد کے دوران میں ہم اونٹ ذبح کر کے کھاتے اور ( باقاعدہ ) تقسیم نہ کرتے حتیٰ کہ جب ہم واپس لوٹتے ہمارے تھیلے اس گوشت سے بھرے ہوئے ہوتے تھے ۔