Book - حدیث 2704

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنْ النُّهْبَى إِذَا كَانَ فِي الطَّعَامِ قِلَّةٌ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: قُلْت:ُ هَلْ كُنْتُمْ تُخَمِّسُونَ- يَعْنِي: الطَّعَامَ- فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: أَصَبْنَا طَعَامًا يَوْمَ خَيْبَرَ، فَكَانَ الرَّجُلُ يَجِيءُ، فَيَأْخُذُ مِنْهُ مِقْدَارَ مَا يَكْفِيهِ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ

ترجمہ Book - حدیث 2704

کتاب: جہاد کے مسائل باب: دشمن کے علاقے میں طعام کی کمی ہو تو لوٹ کی ممانعت محمد بن ابی مجالد نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے پوچھا : کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے دور میں کھانے پینے کی اشیا میں سے خمس نکالا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : ہمیں خیبر کے روز غلہ ملا تو ضرورت مند آتا اور جس قدر اسے ضرورت ہوتی لے کر چلا جاتا ۔