Book - حدیث 2693

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي فِدَاءِ الْأَسِيرِ بِالْمَالِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا عَمِّي يَعْنِي سَعِيدَ بْنَ الْحَكَمِ قَالَ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ وَذَكَرَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ مَرْوَانَ، وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ، أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ -حِينَ جَاءَهُ وَفْدُ هَوَازِنَ مُسْلِمِينَ، فَسَأَلُوهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ؟- فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَعِي مَنْ تَرَوْنَ، وَأَحَبُّ الْحَدِيثِ إِلَيَّ أَصْدَقُهُ، فَاخْتَارُوا: إِمَّا السَّبْيَ، وَإِمَّا الْمَالَ؟<، فَقَالُوا: نَخْتَارُ سَبْيَنَا، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: >أَمَّا بَعْدُ, فَإِنَّ إِخْوَانَكُمْ هَؤُلَاءِ جَاءُوا تَائِبِينَ، وَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَنْ أَرُدَّ إِلَيْهِمْ سَبْيَهُمْ، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يُطَيِّبَ ذَلِكَ, فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَكُونَ عَلَى حَظِّهِ، حَتَّى نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ مِنْ أَوَّلِ مَا يُفِيءُ اللَّهُ عَلَيْنَا, فَلْيَفْعَلْ<. فَقَالَ النَّاسُ: قَدْ طَيَّبْنَا ذَلِكَ لَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّا لَا نَدْرِي مَنْ أَذِنَ مِنْكُمْ مِمَّنْ لَمْ يَأْذَنْ، فَارْجِعُوا حَتَّى يَرْفَعَ إِلَيْنَا عُرَفَاؤُكُمْ أَمْرَكُمْ<، فَرَجَعَ النَّاسُ، وَكَلَّمَهُمْ عُرَفَاؤُهُمْ، فَأَخْبَرُوهُمْ أَنَّهُمْ قَدْ طَيَّبُوا وَأَذِنُوا

ترجمہ Book - حدیث 2693

کتاب: جہاد کے مسائل باب: مال لے کر قیدی کو رہا کرنا مروان بن حکم اور مسور بن مخرمہ کا بیان ہے کہ ہوازن کے مسلمان لوگوں کا وفد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا تو انہوں نے درخواست کی کہ ہمارا مال واپس کر دیا جائے ( جو کہ غزوہ حنین میں مسلمانوں کے قبضہ میں آیا ہے ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میرے ساتھ یہ لوگ ہیں جن کو تم دیکھ رہے ہو ( مجاہدین ) اور مجھے بات وہ پسند ہے جو سچی ہو ‘ تم لوگ دو میں سے ایک چیز اختیار کر لو ، قیدی یا مال ۔ “ انہوں نے کہا : ہم اپنے قیدیوں کو اختیار کرتے ہیں ‘ ( انہیں رہا کر دیا جائے ) تو رسول اللہ ﷺ خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے ‘ اللہ عزوجل کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا ” تمہارے یہ بھائی تائب ہو کر آئے ہیں ، میں نے یہ مناسب سمجھا ہے کہ ان کے قیدی ان کو واپس کر دوں ‘ تو تم میں سے بھی جو خوشی خوشی یہ کام کرنا چاہے کرے ‘ اور جو پسند کرے کہ ( اس کے قیدی کے بدلے ) اسے اس کا حصہ دیا جائے تو یہ ہمارے ذمے رہا اور پہلی پہلی غنیمت جو اﷲ ہمیں دے گا اس میں سے ہم اس کا حق ادا کریں گے ۔ “ لوگوں نے کہا : اے اﷲ کے رسول ! ہم ان کے لیے بخوشی یہ کام کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ہم پر یہ واضح نہیں ہے کہ تم میں سے کس نے اجازت دی ہے اور کس نے نہیں دی ‘ لہٰذا تم جاؤ حتیٰ کہ تمہارے نمائندے ہمیں آ کر تمہارا معاملہ بتائیں ۔ “ چنانچہ وہ لوگ لوٹ گئے ‘ ان کے امیروں اور نمائندوں نے ان سے ( کھل کر ) بات کی ‘ تو ان نمائندوں نے آ کر بتایا کہ ہمارے لوگ خوشی سے انہیں ( آزاد کرنے کی ) اجازت دے رہے ہیں ۔