كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يُصِيبُ مِنْهَا مَا دُونَ الْجِمَاعِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يَأْمُرُ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا أَنْ تَتَّزِرَ، ثُمَّ يُضَاجِعُهَا زَوْجُهَا -وَقَالَ مَرَّةً: يُبَاشِرُهَا
کتاب: طہارت کے مسائل باب: شوہر اپنی اہلیہ سے (ایام حیض میں) جماع کے علاوہ سب کچھ کرسکتا ہے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہم عورتوں کو حکم فرماتے کہ جب ہم میں سے کوئی حیض سے ہو تو اپنی چادر اچھی طرح باندھ لیا کرے ۔ پھر شوہر ( کو اجازت ہے کہ ) اس کے ساتھ لیٹ جائے ۔ اور ( شعبہ نے ) ایک بار «يضاجعها» کی بجائے «يباشرها» کا لفظ روایت کیا ۔