Book - حدیث 2677

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْأَسِيرِ يُوثَقُ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >عَجِبَ رَبُّنَا عَزَّ وَجَلَّ مِنْ قَوْمٍ يُقَادُونَ إِلَى الْجَنَّةِ فِي السَّلَاسِلِ<

ترجمہ Book - حدیث 2677

کتاب: جہاد کے مسائل باب: قیدی کو باندھنا سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ” ہمارے رب عزوجل کو ایسے لوگوں پر تعجب آتا ہے جو زنجیروں میں جکڑے جنت کی طرف لے جائے جائیں گے ۔ “
تشریح : یعنی کچھ لوگ بحالت کفر قید ہوجاتےہیں۔پھر ہدایت پاکرمسلمان ہوجاتے ہیں۔تو ان شاء اللہ جنت میں جایئں گے۔معلوم ہواکہ قیدی کو باندھ لیناجائز ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو مسلمان کفار کی قید میں وفات پاجایئں یا شہید کردیئے جایئں تو وہ اسی حالت میں اٹھا ئے جایئں گے۔ یعنی کچھ لوگ بحالت کفر قید ہوجاتےہیں۔پھر ہدایت پاکرمسلمان ہوجاتے ہیں۔تو ان شاء اللہ جنت میں جایئں گے۔معلوم ہواکہ قیدی کو باندھ لیناجائز ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو مسلمان کفار کی قید میں وفات پاجایئں یا شہید کردیئے جایئں تو وہ اسی حالت میں اٹھا ئے جایئں گے۔