كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي سَلِّ السُّيُوفِ عِنْدَ اللِّقَاءِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَجِيحٍ وَلَيْسَ بِالْمَلْطِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ بَدْرٍ-: >إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوهُمْ بِالنَّبْلِ، وَلَا تَسُلُّوا السُّيُوفَ، حَتَّى يَغْشَوْكُمْ<
کتاب: جہاد کے مسائل باب: ٹکراو کے وقت تلوار سونتنا سیدنا مالک بن حمزہ ابی اسید الساعدی اپنے والد سے وہ دادا ( ابواسید مالک بن ربیعہ انصاری ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بدر والے دن فرمایا ” جب وہ تمہارے قریب آ جائیں ( اور تمہاری زد میں ہوں ) تب ان پر تیر مارنا اور تلوار بھی اسی وقت سونتنا جب وہ تم پر چھا جائیں ۔ “ ( اور تلوار کی مار پر ہوں ) ۔