Book - حدیث 2660

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يُسْتَأْسَرُ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ جَارِيَةَ الثَّقَفِيُّ حَلِيفُ بَنِي زُهْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال:َ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةً عَيْنًا، وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَاصِمَ بْنَ ثَابِتٍ، فَنَفَرُوا لَهُمْ هُذَيْلٌ بِقَرِيبٍ مِنْ مِائَةِ رَجُلٍ رَامٍ، فَلَمَّا أَحَسَّ بِهِمْ عَاصِمٌ لَجَئُوا إِلَى قَرْدَدٍ، فَقَالُوا لَهُمُ: انْزِلُوا فَأَعْطُوا بِأَيْدِيكُمْ، وَلَكُمُ الْعَهْدُ وَالْمِيثَاقُ أَنْ لَا نَقْتُلَ مِنْكُمْ أَحَدًا فَقَالَ عَاصِمٌ: أَمَّا أَنَا, فَلَا أَنْزِلُ فِي ذِمَّةِ كَافِرٍ، فَرَمَوْهُمْ بِالنَّبْلِ، فَقَتَلُوا عَاصِمًا فِي سَبْعَةِ نَفَرٍ، وَنَزَلَ إِلَيْهِمْ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ عَلَى الْعَهْدِ وَالْمِيثَاقِ، مِنْهُمْ خُبَيْبٌ، وَزَيْدُ بْنُ الدَّثِنَةِ، وَرَجُلٌ آخَرُ، فَلَمَّا اسْتَمْكَنُوا مِنْهُمْ, أَطْلَقُوا أَوْتَارَ قِسِيِّهِمْ، فَرَبَطُوهُمْ بِهَا، فَقَالَ الرَّجُلُ الثَّالِثُ: هَذَا أَوَّلُ الْغَدْرِ، وَاللَّهِ لَا أَصْحَبُكُمْ، إِنَّ لِي بِهَؤُلَاءِ لَأُسْوَةً، فَجَرُّوهُ، فَأَبَى أَنْ يَصْحَبَهُمْ, فَقَتَلُوهُ، فَلَبِثَ خُبَيْبٌ أَسِيرًا، حَتَّى أَجْمَعُوا قَتْلَهُ، فَاسْتَعَارَ مُوسَى يَسْتَحِدُّ بِهَا، فَلَمَّا خَرَجُوا بِهِ لِيَقْتُلُوهُ، قَالَ لَهُمْ خُبَيْبٌ: دَعُونِي أَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَوْلَا أَنْ تَحْسَبُوا مَا بِي جَزَعًا, لَزِدْتُ.

ترجمہ Book - حدیث 2660

کتاب: جہاد کے مسائل باب: آدمی جس سے قیدی بن جانے کا مطالبہ کیا جائے سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے دس افراد کو بطور جاسوس روانہ کیا اور ان پر سیدنا عاصم بن ثابت کو امیر مقرر کیا ، تو قبیلہ ہذیل کے تقریباً ایک سو تیر انداز ان کے مقابلے میں آ گئے ۔ جب عاصم ؓ نے ان کو دیکھا تو یہ سب ایک ٹیلے کی اوٹ میں ہو گئے ( مگر ان کافروں نے ان کو گھیر لیا ) اور بولے : ہتھیار پھینک دو اور اپنے آپ کو ہمارے حوالے کر دو ، ہم تم سے یہ عہد کرتے ہیں اور پختہ وعدہ ہے کہ تم میں سے کسی کو قتل نہ کریں گے ۔ عاصم ؓ نے کہا : میں کسی کافر کے عہد میں نہیں آتا ۔ تو انہوں نے ان مجاہدین کو تیر مارے اور عاصم سمیت سات افراد کو قتل کر دیا ، اور تین افراد نے ان کافروں کا عہد و میثاق قبول کر لیا ۔ یہ تھے خبیب اور زید بن وثنہ اور ایک اور آدمی ( اس کا نام عبداللہ بن طارق بلوی آیا ہے ۔ ) جب ان کافروں نے ان کو پکڑ لیا تو انہوں نے ان کی کمانوں کی تانتیں کھولیں اور ان سے ان کو باندھ دیا ۔ تیسرا آدمی کہنے لگا : یہ پہلا دھوکہ ہے ، اللہ کی قسم ! میں تمہارے ساتھ نہیں چلوں گا ۔ میرے لیے میرے ( قتل ہو جانے والے ) ساتھی ہی نمونہ ہیں ۔ انہوں نے اس کو گھسیٹا مگر اس نے ان کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے اس کو قتل کر دیا ۔ ( اور خبیب اور زید کو انہوں نے مکہ لے جا کر بیچ دیا ۔ سیدنا خبیب کو حارث بن عامر کے بیٹوں نے خرید لیا ) چنانچہ خبیب ؓ ( ان کے ) قیدی ہو گئے حتیٰ کہ انہوں نے ان کو قتل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ( متعینہ تاریخ سے پہلے ) خبیب نے ان سے استرا طلب کیا تاکہ زیر ناف بال صاف کر سکیں ، جب وہ ان کو قتل کرنے کے لیے چلے ، تو خبیب ؓ نے کہا : مجھے مہلت دو میں دو رکعت ادا کر لوں ۔ پھر کہا : قسم اللہ کی ! اگر مجھے یہ شبہ نہ ہوتا کہ تم لوگ سمجھو گے کہ ڈر کے مارے نماز پڑھتا ہو تو میں اور زیادہ پڑھتا ۔