Book - حدیث 266

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي إِتْيَانِ الْحَائِضِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ بِأَهْلِهِ وَهِيَ حَائِضٌ, فَلْيَتَصَدَّقْ بِنِصْفِ دِينَارٍ قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا قَالَ عَلِيُّ بْنُ بُذَيْمَةَ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا. وَرَوَى الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: آمُرُهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِخُمْسَيْ دِينَارٍ . وَهَذَا مُعْضَلٌ.

ترجمہ Book - حدیث 266

کتاب: طہارت کے مسائل باب: حائضہ سے مجامعت کا مسئلہ سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اگر کوئی آدمی اپنی اہلیہ کے پاس اس کے ایام حیض میں آئے ، تو چاہیے کہ آدھا دینار صدقہ دے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : علی بن بذیمہ نے مقسم سے ، وہ نبی کریم ﷺ سے مرسلاً بیان کرتے ہیں ۔ اور اوزاعی نے یزید بن ابی مالک سے ، انہوں نے عبدالحمید بن عبدالرحمٰن سے ، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا : آپ ﷺ نے اسے حکم دیا کہ وہ ایک دینار کا 2/5 صدقہ کرے ۔ مگر یہ سند معضل ہے- ( یعنی اس میں دو راوی یکے بعد دیگرے ساقط ہیں ) ۔
تشریح : یہ دونوں روایات ضعیف ہیں ۔ البتہ حدیث : 264 صحیح ہے جس میں دینار یا نصف دینار صدقہ کرنے کا حکم ہے ، قطع نظر اس سے کہ اس نے ابتدائے حیض میں صحبت کی ہے یا درمیان یا آخر میں ۔ البتہ تخییر ( او) کی وجہ کفارہ ادا کرنے والے کی مالی استطاعت ہوسکتی ہے کم حیثیت والا نصف دینار اور زیادہ حیثیت والا پورا دینار صدقہ کرے ۔ ایک دینار کا وزن کم وبیش ساڑھے چار ماشہ سونا ہے جو جدید اعشاری نظام کے مطابق 4 گرام 374 ملی گرام ہے ۔ یہ دونوں روایات ضعیف ہیں ۔ البتہ حدیث : 264 صحیح ہے جس میں دینار یا نصف دینار صدقہ کرنے کا حکم ہے ، قطع نظر اس سے کہ اس نے ابتدائے حیض میں صحبت کی ہے یا درمیان یا آخر میں ۔ البتہ تخییر ( او) کی وجہ کفارہ ادا کرنے والے کی مالی استطاعت ہوسکتی ہے کم حیثیت والا نصف دینار اور زیادہ حیثیت والا پورا دینار صدقہ کرے ۔ ایک دینار کا وزن کم وبیش ساڑھے چار ماشہ سونا ہے جو جدید اعشاری نظام کے مطابق 4 گرام 374 ملی گرام ہے ۔