Book - حدیث 2658

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَتَرَجَّلُ عِنْدَ اللِّقَاءِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: لَمَّا لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَانْكَشَفُوا، نَزَلَ عَنْ بَغْلَتِهِ، فَتَرَجَّلَ

ترجمہ Book - حدیث 2658

کتاب: جہاد کے مسائل باب: مجاہد کا قتال کے وقت پیدل ہو جانا سیدنا براء ؓ بیان کرتے ہیں کہ حنین کے دن جب نبی کریم ﷺ کا مشرکین کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مسلمان آپ ﷺ کے پاس سے بھاگ گئے ، تو آپ ﷺ اپنے خچر سے نیچے اتر کر پیدل ہو گئے ۔
تشریح : مجاہد دوران جہاد میں حسب احوال کوئی انداز بھی اختیار کرے روا ہے۔اور نبی ﷺ سب مسلمانوں سے بڑھ کر بہادردلیر اور عزم وثبات کے پیکرتھے۔ مجاہد دوران جہاد میں حسب احوال کوئی انداز بھی اختیار کرے روا ہے۔اور نبی ﷺ سب مسلمانوں سے بڑھ کر بہادردلیر اور عزم وثبات کے پیکرتھے۔