Book - حدیث 2653

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْجَاسُوسِ الْمُسْتَأْمَنِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ، عَنِ ابْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَيْنٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَهُوَ فِي سَفَرٍ، فَجَلَسَ عِنْدَ أَصْحَابِهِ، ثُمَّ انْسَلَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >اطْلُبُوهُ فَاقْتُلُوهُ<. قَالَ: فَسَبَقْتُهُمْ إِلَيْهِ، فَقَتَلْتُهُ، وَأَخَذْتُ سَلَبَهُ، فَنَفَّلَنِي إِيَّاهُ

ترجمہ Book - حدیث 2653

کتاب: جہاد کے مسائل باب: جاسوس ، جو پروانہ امن لے کر آیا ہو سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ سے مروی ہے کہایک سفر میں مشرکین کا کوئی جاسوس نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور صحابہ کے ساتھ بیٹھا رہا ، پھر خاموشی سے کھسک گیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اسے ڈھونڈو اور قتل کر ڈالو ۔ “ سیدنا سلمہ نے کہا : میں نے دوسروں سے پہلے اس لو جا لیا اور قتل کر دیا اور اس کا سامان لے آیا ۔ پس آپ ﷺ نے وہ سامان مجھے ہی بطور نفل ( انعام ) عنایت فر دیا ۔